لوگوں کو فلیمنگڈن پارک میں آمد و رفت کا زیادہ موقع دینے والی تجویز
مستقبل میں فلیمنگڈن پارک میں آمد و رفت کی سہولت اس علاقے کی کایا پلٹ دے گی۔ نتیجتا علاقے میں مزید افراد کو لانے اور ملازمتوں کا ہدف بنیایا گیا ہے۔ سینٹ ڈینیس اینڈ گرینوبل تجویز کی پروجیکٹ ٹیم آبادکاری سے متعلق سازو سامان اور شہر میں متبادلات کی نشو و نما اور توسیع میں تعاون کے لیے 7 سینٹ ڈینیس ڈرائیو اینڈ 10 گرینوبل پر واقع آراضی کے استعمال میں ایک موقع دیکھ رہی ہے۔
یہ آراضی فلیمنگڈن پارک میجر ٹرانزٹ سٹیشن ایریا میں واقع ہے۔ میجر ٹرانزٹ سٹیشن ایریا وہ علاقے ہیں جو کسی ٹرانزٹ سٹیشن سے 500 سے 800 میٹر کے دائرہ کے اندر واقع ہیں اور جہاں 10منٹ میں پیدل چل کر پہنچا جا سکتا ہے۔ ہر میجر ٹرانزٹ سٹیشن ایریا کثافت آبادی کے ہدف سے مشروط ہوگا جس کا تعین سٹی کونسل کی طرف سے مسودہ میجر ٹرانزٹ سٹیشن ایریا کو حتمی شکل دیے جانے پر ہوگی۔
جائداد کے مالکان 7 سینٹ ڈینیس ڈرائیو اینڈ 10 گرینوبل ڈرائیو پر واقع کم استعمال شدہ آراضی مزید مکانات تعمیر کرنے کا موقع تلاش کر رہے ہیں۔
7 سینٹ ڈینیس ڈرائیو اینڈ 10 گرینوبل ڈرائیو میں موجودہ اپارٹمنٹ والی عمارتوں کو باقی رکھنا
4 نئی رہائشی عمارتیں کھڑی کرنا
نئی سڑکیں فراہم کرنا
ایک نیا پبلک پارک فراہم کرنا
پیدل چلنے والوں کے لیے مڈ بلاک کثیر ربطی پٹیاں اور راستیں فراہم کرنا
7 سینٹ ڈینیس اینڈ 10 گرینوبل کے تمام کرایہ داران اپنے گھروں میں ہی رہتے رہیں گے۔ تجویز یہ ہے کہ موجودہ عمارتوں کے مشرق میں خالی آراضی پر بھراؤ کر کے عمارتیں تیار کی جائیں۔ سینٹ ڈینیس اینڈ گریینوبل کے مالکان اور پروجیکٹ مینیجران اس پورے عمل کے دوران موجودہ عمارتوں کے کرایہ داروں سے تعاون کرنے کی ذمہ داری لی ہے۔ اگر کسی کرایہ دار کو کوئی سوال پوچھنا یا کوئی جوابی تاثر دینا ہے تو ہم اس کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
یہ توقیت نامہ آپ کو بتائے گا کہ اس عمل میں ہم کہاں ہیں، ہم کس سے ملاقات کی ہے اور اطلاق کی موجودہ پیش رفت کیا ہے۔ نظر ثانی کے عمل پر منصوبہ بندی کے اطلاق کے دوران یہ ایک عام بات ہے کہ جب سٹی آف نورنٹو اطلاق پر نظر ثانی کر رہا ہوکسی تجدیدی معلومات کے بغیر کئی وقفے گزر جائیں گے۔
ٹورنٹو نیبرہڈ آرگنائزیشن کے ساتھ کی ملاقات
کونسلر برائے وارڈ 16 – ڈان ویلی ایسٹ کے لیے ملاقات
سٹی سٹاف کے ساتھ قبل اطلاق مشاورتی کی میٹنگ
کرایہ داروں کو خط
ترقیاتی اطلاق کی پیشکش
باضابطہ جائزے کی کارروائی کا آغاز
کمیونٹی ڈراپ ان اوپن ہاؤس
سماجی مشاورتی میٹنگ
ڈویلپمنٹ درخواست دوبارہ جمع کرانا
ڈویلپمنٹ درخواست دوبارہ جمع کرانا
میں زیر غور منظوری کی سفارش کرنے والی فیصلہ رپورٹ NYCC
فیصلہ رپورٹ دیکھیں
سٹی کونسل میں منظوری کی سفارش کرنے والی حتمی رپورٹ
فیصلہ رپورٹ دیکھیں
انفل ڈویلپمنٹ کے لیے سٹی آف ٹورنٹو کو دی گئی درخواست میں متعدد رپورٹس، مطالعات اور منصوبے شامل تھے۔ ہم اپڈیٹ شدہ مواد، سٹی اسٹاف رپورٹس، اور کمیونٹی پریزنٹیشنز کے دستیاب ہوتے ہی شامل کرنا جاری رکھیں گے۔
Osmington Gerofsky Development Corp (OGDC) ایک رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ کمپنی ہے جو زمین کو قابل استعمال بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی منظوری کے حصول کی غرض سے مالکان جائداد کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
نہیں۔ اس مجوزہ ترقیاتی عمل کے تحت 7 سینٹ ڈینیس اور 10 گرینوبل پر واقع دونوں عمارتوں کو توڑا نہیں جائے گا۔
موجودہ رہائشیوں کو منتقل نہیں ہونا پڑے گا، اور اس تبدیلی کی وجہ سے کرایہ میں اضافہ نہیں ہوگا (رہائشی کرایہ داری ایکٹ کے ذریعہ اجازت دی گئی اضافہ اب بھی لاگو ہوگا)۔
موجودہ اور نئے رہائشی نئی پروگرام شدہ آؤٹ ڈور سہولیات سے لطف اندوز ہو سکیں گے، جس میں ایک نیا پبلک پارک اور کتوں کی امداد کی جگہ شامل ہے۔
پوری سائٹ میں پیدل چلنے کے اضافی راستے بھی ہوں گے تاکہ لوگوں کے لیے سائٹ کے اندر اور اس کے ارد گرد پیدل چلنا اور قریبی گلیوں سے رابطہ آسان ہو جائے۔
ہم ایک کنسٹرکشن مینجمنٹ پلان تیار کریں گے جو اس بات پر غور کرے گا کہ ہم کس طرح تعمیرات کے اثرات بشمول دھول، شور، رسائی کو کم کریں گے۔ اور رہائشیوں کے ساتھ اپ ڈیٹس کا اشتراک کیسے کریں۔
9 اکتوبر 2024 کو، ٹورنٹو سٹی کونسل میں ہمارے آفیشل پلان میں ترمیم اور زوننگ کے ضمنی قانون میں ترمیم کی درخواستوں کی منظوری کی سفارش کرنے والی فیصلہ کن رپورٹ کو اپنایا گیا۔ کوئی بھی تعمیر شروع ہونے سے پہلے سائٹ پلان کی منظوری کے عمل کے ذریعے اضافی منصوبہ بندی کے اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے۔
تعمیر شروع ہونے سے پہلے مکمل کرنے کے مراحل ابھی باقی ہیں، بشمول سائٹ پلان کی منظوری کی درخواست کے عمل کو آگے بڑھانا۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں کئی ماہ سے ایک سال تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ تاہم، تعمیر کے آغاز اور تکمیل کے لیے اس وقت کوئی صحیح وقت کا تخمینہ نہیں ہے۔
براہ کرم نیچے دیئے گئے رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے بلا جھجھک رابطہ کریں،
پر ای میل کریں، info@StDennisGrenoble.com ہمیں
یا 647-478-4918 پر کال کریں۔ ہماری ٹیم کا ایک رکن جلد ہی آپ سے رابطہ کرے گا۔
Osmington Gerofsky Development Corp (OGDC) ایک رئیل اسٹیٹ ڈولپمنٹ کمپنی ہے جو پورے کناڈا میں اعلی قدر و قیمت اور پوری طرح مؤثر ڈولپمنٹ پروجیکٹس کی پیش کش اپنے بانیوں کے تجربے اور مثالی سابقہ ریکارڈ کو وسعت دیتی ہے۔
ogdc.caWJ پراپرٹیز ایک خاندان کی نگرانی میں چلنے والی کمپنی ہے جو 1959 سے اپارٹمنٹس کرائے پر اٹھا کر لوگوں کو گھر جیسا آرام پہنچا رہی ہے۔ ہمارے مسلسل کامیابی کی کلید ہمیشہ اپنے کرایے داروں کے لیے حقیقی سروکار رہا ہے۔ فلیمنگڈن پارک (Flemingdon Park) کے علاقے میں آمد و رفت کی سہولتوں، مزید گھروں کو قریب لانے کے لیے ہم OGDC سے مل کر تعاون کر رہے ہیں۔
www.wjproperties.caa–A شہر سازی کے عمل میں مصروف ٹورنٹو میں قائم ایک ڈیزائن کار تنظیم ہے جو بہت سے مختلف سیاقوں میں پیمانوں پر اور عمارت کی اقسام کے مطابق مکمل تعمیراتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہم ایسے ڈیزائن کار، تحقیق کار اور شہری توسیع کے ماہرین ہیں جو شہر سے سروکار رکھتے ہیں اور ایسے مواقع کی تخلیق کی فکر کرتے ہیں جو ہمارے زندگی گزارنے اور کام کرنے کے طریقوں کو معنی عطا کریں۔
www.architectsalliance.comMBTW Group مڈٹاؤن ٹورنٹو میں واقع ایک انعام یافتہ، کثیر مصنوعاتی لینڈ سکیپ آرکیٹیکٹچر، شہری ڈیزائن کاری اور کمیونٹی پلاننگ فرم ہے۔ 1975سے کاروبار میں مصروف ہمارے ڈیزائن سٹوڈیو نے نجی اور سرکاری دونوں سیکٹروں میں متعدد بین الاقوامی روسٹر کو ڈیزائن سے متعلق مشاورتی خدمات فراہم کی ہیں۔ ہماری اندورونی ذہانت کے ہمراہ کمال کی مہارت کے لیے ہمارا ذوق مستقل طور پر اعلی صلاحیت، پسند کے مطابق اور آگے کی طرف سوچنے والے ڈیزائن سولیوشن تیار کرتا ہے۔
mbtw.comUrban Strategies® ٹورنٹو میں قائم ایک بین الاقوامی شہری ڈیزائن و منصوبہ بندی کی مشاورتی فرم ہے۔ 1986میں قائم شدہ اس فرم نے شہر سازی اور ترقی آراضی کے لیے پر عزم ہے اور اس نے ٹورنٹو اور پورے شمالی امریکہ میں صبر آزما کی ہے، اہم اور حد درجہ مشاورت طلب شہری باز توسیع کے پروجیکٹس کی قیادت کی ہے۔ کمال مہارت کے تئیں اس وفاداری کا اعتراف ریاستی، قومی اور بین الاقومی تنظیموں کے 100 سے زائد سطح پر دیے جانے والے انعامات کی شکل میں کیا گیا ہے۔
www.urbanstrategies.comبوس فیلڈز میں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ منصوبہ بندی اور کمیونٹی کی شمولیت کے عمل کی جڑیں گہرے تعاون اور ایک دوسرے کو مطلع کرنے کے لیے کام کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گاہکوں کو بامعنی مشغولیات میں شریک کرنے میں مدد کے لیے ہمارے پاس کمیونٹی انگیجمنٹ کے ماہرین کی ایک فرض شناس ٹیم ہے۔
www.bousfields.caسینٹ ڈینیس اور گرینوبل کی آراضیوں کے مجوزہ منصوبوں سے متعلق سوالات اور جوابی تاثرات کے ساتھ ٹیم سے رابطہ کریں۔ پروجیکٹ ٹیم کا کوئی فرد جلد ہی آپ کے رابطے کا جواب دے گا۔